یونین کونسلوں میں صفائی کیلئے سامان اور لوڈر رکشے تقسیم

 یونین کونسلوں میں صفائی کیلئے سامان اور لوڈر رکشے تقسیم

میرپورخاص (بیورو رپورٹ)ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میر شیر محمد تالپور کے چیئرمین ولی محمد ناریجو کی جانب سے 11 یوسیز میں صفائی ستھرائی میں استعمال ہونے والے سامان کی تقسیم کے حوالے سے سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین ولی محمد ناریجو نے اسحاق ناریجو اور شاہ نواز مغل کے ہمراہ ٹاؤن کی تمام یوسیز میں لوڈر رکشے ، سیوریج کے تمام آلات یوسی کے وائس چیئرمینوں کے سپرد کیا۔ اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین کا کہنا تھا کہ صفائی ستھرائی اور عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹاؤن کی جانب سے لاکھوں روپوں کی لاگت سے سامان دیا گیا ہے ، جس سے صفائی ستھرائی کے کاموں میں بہتری آئے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صفائی ستھرائی کے عملے کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ علاقوں میں ایمانداری سے فرائض ادا کیے جائیں ۔ ٹاؤن چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ میرے دفتر کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں