کرنٹ لگنے کے واقعات میں دو افراد جاں بحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی داؤد چورنگی نجی کمپنی میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 19 سالہ شاہ زیب نامی نوجوان جابحق ہوگیا ۔۔۔
متوفی کی لاش کو ضابطہ کی کاروائی کے بعد ورثائکے سپر د کر دیا گیا ۔ اورنگی ٹاون کے علاقے بلوچ گوٹھ شاہ فیصل محلہ رحمانیہ مسجد کے قریب گھر میں کام کے دوران پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے سے 18سالہ اویس ولد ارشاد جاںبحق ہوگیا ۔