میرپور خاص میں اڈے پر چھاپہ، شراب کی بوتلیں ضبط،ملزم گرفتار

میرپور خاص میں اڈے پر چھاپہ، شراب کی بوتلیں ضبط،ملزم گرفتار

میرپورخاص، اندرون سندھ (بیورو رپورٹ، نمائندگان دنیا)میرپورخاص پولیس نے ایس ایس پی میرپورخاص شبیر احمد سیٹھار کے احکامات پر خفیہ اطلاع پر منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران گلشن کالونی سے ملزم فیصل خان عرف میر زمان ولد اسمائیل پٹھان کو گرفتار کرلیاجب کہ ملزم شیر زمان پٹھان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے اڈے سے شراب کی 200سے زائد بوتلیں تحویل میں لے لیں۔ دوسری جانب پولیس نے متعلقہ تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چند دن قبل غریب آباد پولیس اسٹیشن کی حدود سیال کالونی سے شہری کی چوری ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرکے دو ملزمان نذیر اور رائے چند کو حراست میں لیتے ہوئے مقدمات بھی درج کرلیے ہیں۔ ٹنڈو محمد خان سے نمائندے کے مطابق بلڑی شاہ کریم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خان محمد رائس ملز میں ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب کارندہ گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں ۔ یاد رہے کہ اکتوبر میں پولیس اسٹیشن بلڑی شاہ کریم کی حدود خان محمد چاول کی فیکٹری میں 60 لاکھ روپے کی ڈکیتی ہوئی تھی جس میں گرفتار ملزم نے دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم وسیم عرف رسول بخش سومرو کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں