گورنرسے ان لینڈ ریونیو سروس کے پروبیشنری افسران کی ملاقات

گورنرسے ان لینڈ ریونیو سروس  کے پروبیشنری افسران کی ملاقات

کراچی (این این آئی)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ افسران کی تربیت سے ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آتا ہے جس سے افسران عوامی مشکلات کے حل میں بہتر خدمت انجا م دے سکیں گے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ان لینڈ ریوینیو سروس کے 51ویں خصوصی تربیتی پروگرام کے پروبیشنری افسران کے وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں افسران کے تربیتی پروگرام ، فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے کردار اور دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پروبیشنری افسران نے آئی ٹی مارکی ، امید کی گھنٹی ، راشن ڈرائیو، بابائے قوم کے تاریخی کمرے کا دور ہ بھی کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں