محکمہ ایکسائز کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں،8 کلو سے زائد چرس و ہیروئن بر آمد

محکمہ ایکسائز کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں،8 کلو سے زائد چرس و ہیروئن بر آمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ کے حکم پر محکمہ ایکسائزنے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کردی ہیں۔

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ٹیم نے ناظم آباد بلاک Q کٹی پہاڑی کے علاقے میں مکان پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی میں 5 کلو سے زائد چرس اور ڈھائی کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ٹیم نے خفیہ اطلاع پر لانڈھی روڈ کورنگی کے علاقے سے ایک ملزم فرمان رسول کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہینڈ بیگ میں موجود 50 گرام کرش ہیروئن کے 12 پیکٹ برآمد کیے ۔ بعدازاں ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ناظم آباد بلاک Q کٹی پہاڑی کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں ہیروئن اور چرس پیکٹوں میں پیک کی جارہی تھی۔ چھاپے کے دوران دو ملزمان سہیل اکبر عرف سہیلی اور سیال ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے جبکہ ایک ملزم آصف ولد عاش کو گرفتار کرلیا گیا۔ چھاپہ مار ٹیم نے مکان کی تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے 50گرام چرس کے وزن کی 101 جبکہ ہیروئن کی 51 تھیلیاں برآمد کرلیں۔ برآمد چرس کا مجموعی وزن 5 کلو 50 گرام جبکہ برآمد ہیروئن کا مجموعی وزن ڈھائی کلو گرام سے زائد ہے ۔ صوبائی وزیر ایکسائز کی چھاپہ مار ٹیم کو کامیاب کاروائی پر زبردست شاباش دی اور عزم ظاہر کیا کہ بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں