راجویر سنگھ سوڈھو کا ہیومن رائٹس کمیشن کا دورہ

 راجویر سنگھ سوڈھو کا ہیومن  رائٹس کمیشن کا دورہ

کراچی (این این آئی)معاون خصوصی وزیر اعلی ٰبرائے انسانی حقوق راجویر سنگھ سوڈھو نے آج سندھ ہیومن رائٹس کمیشن (ایس ایچ آر سی) کے دفتر کا دورہ کیا۔

 اپنے دورے کے دوران انہوں نے چیئرمین اقبال احمد دھتو، جوڈیشل ممبر ارشد نور خان، اور کمیشن کے عملے کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا تاکہ کمیشن کی کارکردگی اور سندھ بھر میں انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے حوالے سے درپیش چیلنجز کو سمجھا جا سکے۔ چیئرمین نے کمیشن کے اختیارات، فرائض، اور مینڈیٹ پر تفصیلی بریفنگ دی اور صوبہ میں انسانی حقوق کے تحفظ میں کمیشن کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ چیئرمین نے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے احتساب اور انصاف کو یقینی بنانے کے لیے کمیشن کی فعال حکمت عملی پر زور دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں