کورنگی میں غیر قانونی جھگیوں کا خاتمہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے ) نے کورنگی صنعتی علاقے میں غیر قانونی قبضوں کے خاتمے کیلئے آپریشن کیا۔
حکام کے مطابق کورنگی صنعتی علاقے کے سیکٹر 27 کے کمرشل پلاٹ نمبر ایس بی 20 پر غیر قانونی قبضے کے خلاف کے ڈی اے کے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کے عملے نے بھاری مشینری کے ساتھ آپریشن کیا اس دوران غیر قانونی جھگیوں کا خاتمہ کردیا گیا۔