سلیم اللہ اوڈھونے ڈپٹی کمشنرملیر کا چارج سنبھال لیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر )ملیر کے لئے مقرر کئے گئے ڈپٹی کمشنر سلیم اللہ اوڈھونے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔
عرفان سلام میروانی اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ۔ چارج سنبھالنے کے بعد ماتحت افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام اسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار عوام کی خدمت اور انکے مسائل کے حل کیلئے اپنے دفاتروں میں موجود رہیں ،اپنے علاقوں میں روز مرہ کی اشیاء کو سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ملیر میں لینڈ مافیا کے خلاف أٓپریشن کیا جائے گا۔