ورکرز ویلفیئر بورڈ کی اساتذہ،مزدوروں کیلئے انقلابی اقدامات کی منظوری

ورکرز ویلفیئر بورڈ کی اساتذہ،مزدوروں کیلئے انقلابی اقدامات کی منظوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت شاہد تھہیم کی زیر صدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری محنت رفیق قریشی، پارلیمانی سیکریٹری فاروق اعوان، ڈی جی لیبر شہلا کاشف ۔۔

اور صدر لیبر بیورو سندھ حبیب الدین جنیدی نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر محنت کی ہدایات پر اساتذہ کو ٹائم اسکیل کے بقایاجات جلد جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ صنعتی مزدوروں کیلئے ڈرگ ایڈکشن سے بچاؤ کے لئے ریہیب لی ٹیشن سینٹر بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔ لیکچررز اور ایڈمنسٹریٹرز کے ٹائم اسکیل یا ترقی کے حوالے سے معاملات کو ایچ آر کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا جبکہ نئی اسامیوں کی تخلیق کے ذریعے ان کی ترقی یا ٹائم اسکیل پر غور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صنعتی مزدوروں کے لئے قرعہ اندازی کے ذریعے الیکٹرک بائیکس اور سلائی مشینیں دینے کی منظوری بھی دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں