ڈائریکٹر ٹورازم اینڈ آرکیالوجی کی تقرری کے خلاف حکم امتناع
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر ٹورازم اینڈ آرکیالوجی کی تقرری کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ڈائریکٹر ٹورازم اینڈ آرکیالوجی کی تقرری کے خلاف نذیر احمد و دیگر کی درخواست کی سماعت ہوئی، وکیل درخواست گزار ملک الطاف جاوید نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عبدالفتح شیخ کو 9 مئی 2024 کو ڈائریکٹر کا اضافی چارج دیا گیا ہے ، عبدالفتح شیخ جونیئرافسر ہیں، انکا نام سنیارٹی لسٹ میں بھی نہیں ہے ، ایڈیشنل چارج لینے والے عبدالفتح شیخ اپنی ہی پروموشن کے رولز بنا رہے ہیں، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد ڈائریکٹر ٹورازم اینڈ آرکیالوجی کی تقرری کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے عبدالفتع شیخ کو بطور ڈائریکٹر کام کرنے سے روک دیا ہے ۔ عدالت نے فریقین کو 13 جنوری کیلئے نوٹس جاری کردیے۔