کاٹی میں ایس بی سی اے ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت

کاٹی میں ایس بی سی اے ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز (کاٹی) کے دفتر کا دورہ کیا۔۔

دورہ کے دوران ڈائریکٹر انڈسٹریز سمیع جملانی، ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز احسن ادریس بھی ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ موجود تھے ۔ میزبان سابق صدر کاٹی محمد دانش خان، مسعود نقی، زبیر چھایہ جنید نقی ،کاٹی کے صدر زاہد سعیدنے ڈائریکٹر جنرل کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی نے تمام مسائل بغور سنے اور موقع پر ہی متعدد کے حل کے لئے ایک ماہ کے لئے کاٹی مین ایس بی سی اے کے جانب سے ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کی ہدایات جاری کیں جبکہ مزید اقدامات کا بھی یقین دلایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں