بچوں کو بہتر تعلیم دیناسب کا فرض ،ڈپٹی کمشنرملیر

بچوں کو بہتر تعلیم دیناسب کا فرض ،ڈپٹی کمشنرملیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو نے کہا ہے کہ بچوں کو بہتر تعلیم دینا ہم سب کا فرض ہے ۔تعلیمی ادارے تعلیمی معیار کو بہتر بنائیں گے ۔۔

تو یہ بچے بڑے ھوکر ملک کا مستقبل اور معمار بنیں گے ۔پولیو مہم میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے ۔تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے جائیں تاکہ ہم بچوں کو معذوری سے بچاسکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپورٹس ڈے کے موقع پرسدرہ سٹی میں اساتذہ ،والدین اور بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنرملیرنے مزید کہا کہ ملیر میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ملیر انتظامیہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو چیک کیا جائے گا کہ وہ بچوں کو بہتر تعلیم دے رہے ہیں یا نہیں دے رہے ۔کیونکہ ہماری کوشش ہے کہ ملیر تعلیمی نظام میں ایک منفرد ضلع بنے جہاں پر دیہی علاقوں میں تعلیمی نصاب اور تعلیمی معیار ایک جیسا ہو ۔ملیر انتظامیہ سرکاری اسکولوں کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کرے گی تاکہ غریب کے بچے بھی اعلی تعلیم حاصل کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ سمیت تمام والدین پر فرض بنتا ہے کہوہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں ۔اس موقع پر چودھری اکرم آرائیں، آغا طارق پٹھان،پارٹشیا اسرنگھیوسن اورمحمد عرفان بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں