سندھ مدرستہ یونیورسٹی کی یوآئی گرین میٹرک رینکنگ میں نمایاں پوزیشن
کراچی(سٹی ڈیسک)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی نے یوآئی (UI)گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2024 میں سندھ کی صوبائی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں چوتھے نمبر پر شاندار درجہ بندی حاصل کی۔۔
جبکہ ملک میں یہ 43 ویں نمبر پر ہے اور 863 یونیورسٹیوں/ اداروں کی عالمی درجہ بندی پر ایشیائی ممالک میں 480 ویں نمبر پر ہے ۔ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی نے مذکورہ کامیابی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی کی رہنمائی میں حاصل کی ہے ، جن کی قیادت نے ادارے کو اس عالمی پہچان کی طرف لے جانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ درجہ بندی کے عمل کی نگرانی مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اسلم عقیلی نے کی۔