خواجہ رضی حیدر کو پریس کلب کی تاحیات ممبر شپ دینے کا فیصلہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ نے سابق ڈائریکٹر قائداعظم اکادمی خواجہ رضی حیدر کو ان کی علمی و ادبی شعبے میں گرانقدر خدمات پر پریس کلب کی تاحیات ممبر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔
خواجہ رضی حیدر کی پہلی کتاب قائد اعظم کے صد سالہ جشن ولادت پر منظرعام پر آئی تھی، کتاب کا نام’’قائد اعظمؒ کے 72 سال‘‘ہے ، ان کی دوسری کتاب ’’قائد اعظم خطوط کے آئینے میں ہے ۔ بانی پاکستان پر بننے والی فلم کااسکرپٹ بھی خواجہ رضی حیدر نے لکھا تھا، انہوں نے قائد اعظم اور تحریک پاکستان پر ٹی وی کے لیے دو سواسکرپٹ لکھے ۔ خواجہ رضی حیدر عملی صحافت سے وابستہ تھے لیکن انہوں نے اس شعبے کو 1980ء میں خیرباد کہہ دیا اور قائد اعظم اکیڈمی سے وابستہ ہو گئے ۔