نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں،سلیم بلوچ

 نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں،سلیم بلوچ

کراچی(اسٹاف رپورٹر )وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ سندھ محمد سلیم بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق سندھ کے عوام کو بنیادی سہولیات بشمول پینے کے ۔۔

صاف پانی اور صفائی ستھرائی کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ملیر کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمد سلیم بلوچ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق سندھ کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور اس کے جدید تکنیکی طریقوں پر عمل کیا جا رہا ہے ۔ سندھ حکومت کی جانب سے  نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں ۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ پریس کلب ملیر کے صدر حنیف سومرو، جنرل سیکرٹری سید رحیم شاہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں