محکمہ تعلیم کی نجی اسکولوں کو طلبہ سے ایڈوانس اضافی فیس نہ لینے کی ہدایت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کو طلبہ سے ایڈوانس اضافی فیس نہ لینے کی ہدایت کر دی ہے ۔
مراسلے کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تعلیمی سال 26-2025 یکم اپریل 2025 سے شروع ہوگا۔ والدین اور طلبہ کی سہولت کیلئے میٹرک کے طلبہ سے ٹیوشن فیس صرف اپریل تک وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔