باندھی میں مہاجر ثقافتی دن پر ریلی کاانعقاد ،کیک کاٹاگیا

باندھی میں  مہاجر ثقافتی دن پر ریلی کاانعقاد ،کیک کاٹاگیا

باندھی(نمائندہ دنیا)ملک بھر کی طرح باندھی میں بھی مہاجر ثقافتی دن جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔

باندھی میں مہاجر نوجوان اتحاد کے رہنماؤں عابد غوری، عدنان خانزادہ راحیل عمر غوری و دیگر کی قیادت میں بڑی ریلی اسٹیشن چوک سے شروع ہوئی جو شہر کے مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی پریس کلب اور پھر مورو روڈ، پھاٹک روڈ سے ہوتی ہوئی حسینی چوک پر اختتام پذیر ہوئی جہاں کئی پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر نوجوانوں کا کہنا تھا کہ جس طرح ہر قوم کو اپنی ثقافت پیاری ہے اور ہونی بھی چاہیے اسی طرح ہمیں بھی مہاجر کلچر ڈے عزیز ہے ، ثقافتی دن ہمارے لیے خوشی کا دن اور عید ہے اور ہمارے لیے اس روز ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں