کیڈٹ کالج لاڑکانہ،بینظیر بھٹو گرلز کالج میں کراٹے ، جمناسٹک شو

کیڈٹ کالج لاڑکانہ،بینظیر بھٹو گرلز کالج میں کراٹے ، جمناسٹک شو

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)کیڈٹ کالج لاڑکانہ اور شہید بینظیر بھٹو گرلز کیڈٹ کالج کی جانب سے 33 ویں یوم والدین کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں مہمان خصوصی شہید کیڈٹ کیپٹن حیدر عباس کے والد سید عباس حسن، پرنسپل کیڈٹ کالج لاڑکانہ ریٹائرڈ بریگیڈیئر غلام رضا، اساتذہ، طلباء،والدین اور معززین نے شرکت کی۔

تقریب میں چاق و چوبند دستے نے مہمان خصوصی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔تقریب میں کیڈٹس نے چیمپئن ہاؤس فلیگ تبدیلی اور مارچ پاسٹ میں حصہ لیکر کراٹے ، جمناسٹک شو کے ذریعے صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے شرکاء سے خوب داد وصول کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے چیمپئن ہاؤس کا علم شاہ بہارو ہاؤس کے حوالے کیا اور رنر اپ پوزیشن ذوالفقار علی بھٹو نے حاصل کی،سال کے بہترین کیڈٹ کا اعزاز چیف کیڈٹ کیپٹن مبشر اعجاز اور شہید بے نظیر بھٹو گرلز کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے فاطمہ ہاؤس کو چیمپین قرار دیا گیا اور بہترین کیڈٹ آف دی ایئر علیزہ مطاہر قرار پائیں جنہیں مہمان خصوصی نے انعامات اور شیلڈز سے نوازا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ میرے لیے باعث فخر و صد افتخار ہے کہ آج میں کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے 33 ویں سالانہ یوم والدین کے موقع پر موجود ہوں، کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے بیٹوں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑی شہید بینظیر بھٹو گرلز کیڈٹ کالج لاڑکانہ کی بیٹویں کا پریڈ میں حسین امتزاج دیکھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں