سال نو پر فائرنگ اور ون وہیلنگ کے خلاف کارروائی کاحکم

 سال نو پر فائرنگ اور ون وہیلنگ کے خلاف کارروائی کاحکم

سکھر ،اندرون سندھ (بیورو رپورٹ، نمائندگان دنیا)ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی جانب سے نئے سال کی آمد کے موقع پر خوشی میں فائرنگ ۔۔

اور ون وہیلنگ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کردی گئی ،شہریوں سے التماس ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتیاط برتیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو فائرنگ اور ون وہیلنگ کرنے والے عناصر کو گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع بھر میں سال 2025 کی آمد کے موقع پر مختلف چوراہوں، پارکوں اور تفریح جگہوں پر سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ہوائی فائرنگ اور ون وہیلنگ لعنت ہے اور آپ کی تھوڑی سی غفلت سے اپنا اور کسی کا ناحق خون ہو سکتا ہے۔ محراب پور سے نمائندے کے مطابق ڈکیتی کی واردات میں شہری موٹر سائیکل سائیکل سے محروم ہوگیا جب کہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعوی کیاہے ۔ اکری تھانہ کی حدود میں مہران ہائی وے پر کرونڈی کالج کے پاس رہزنوں نے اسلحے کے زور پر استاد رانجھن راجپر سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے ، دوسری طرف ایس ایچ او درس تھانہ طاہر علی دایو نے بتایا کہ ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش شاہد خان کلہوڑو کو 1140 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں