گلشن ٹاؤن،رمضان سے قبل ہفتہ وار صفائی مہم کافیصلہ
کراچی(آن لائن)چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کی زیر صدارت کونسل کا آٹھواں اجلاس گلشن اقبال کے کونسل ہال میں منعقد ہوا، اجلاس میں دو قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔
جس میں گلشن اقبال کے 3 ملازمین کو 2025 میں حج پر بھیجنے کی اور گلشن اقبال کے روشنی کے مسائل کے حل کیلئے اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و درستگی و دیگر امور کیلئے اسکائی لفٹر کی خرایداری کی قرار دادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں، اس موقع پر ایکسی این ایم اینڈای جاوید بھایو نے اراکین کو نسل کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہمیں لائیٹس کی شکایات کو دور کرنے کیلئے دوسرے ٹاؤن سے لفٹرمانگنا پڑتا ہے جس سے کام متاثر ہوتا ہے ، انہوں نے اس موقع پر اس کے استعمال کے حوالے سے بھی بریف کیا جس پر اراکین کونسل نے فیصلہ کیا کہ اپنے مالی وسائل کو دیکھتے ہوئے بہترین لفٹر خرید لیا جائے جس سے طویل المعیاد بنیادوں پر ٹاؤن کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گے ، اس موقع پر گلشن ٹاؤن میں آمدنی کے محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے بھی بریفنگ حاصل کی گئی جس میں ایڈورٹائزمنٹ، لوکل ٹیکسز اینڈ ریکوری اور دیگر محکمہ جات کے سر براہان نے اپنے محکموں کی سالانہ ریکوری کے حوالے سے بریفنگ دی، جس پر اراکین کونسل نے ریکوری کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے کہا کہ جب کہ چالان کے ریٹس کو ریوائس کرنے کے حوالے سے چیئرمین نے تمام قانونی تقاضوں کو پورے کرتے ہوئے محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایات دیں، اس موقع پر اراکین کونسل نے پانی و سیوریج کے مسائل کی طرف بھی نشاندہی کرائی جس پر چیئرمین نے کہا کہ ان مسائل کے حل کیلئے ہم تحریری طور پر باور کرانے کے ساتھ ایم ڈی واٹر بورڈ کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔