ایس ایس یو کے ما تحت اسپیشل سکیورٹی یونٹ نے متعدد سنگ میل عبورکیے

 ایس ایس یو کے ما تحت اسپیشل سکیورٹی یونٹ نے متعدد سنگ میل عبورکیے

کراچی(آن لائن)سال2024 میں سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے ما تحت اسپیشل سکیورٹی یونٹ نے متعدد سنگ میل عبورکیے ۔

 ڈی آئی جی سکیورٹی ڈاکٹرمقصوداحمد، کمانڈنٹ ایس ایس یوانور کیتھران اور ان کے ماتحت افسران نے امن و امان کے نفاذ اور عوام کی خدمت کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے ۔عام انتخابات 2024 کے موقع پر کراچی کے تمام اضلاع میں انتہائی حساس، حساس اور نارمل پولنگ اسٹیشنز پر 1200 سے زائد ایس ایس یو کمانڈوز سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے ۔ایس ایس یو کمانڈوز مختلف اضلاع اور ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر بھی الرٹ رہے ۔ ایرانی صدڈاکٹرابراہیم رئیسی کے دورہ کراچی کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں