گھروں میں گیس سپلائی برقرار رکھنے کا فیصلہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں سخت سردی میں گھروں میں گیس سپلائی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اس حوالے سے سوئی سدرن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری سے کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس سپلائی آدھی کر دی جائے گی۔سوئی سدرن نے کہا کہ کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس سپلائی میں 50 فیصد کمی ہو گی۔واضح رہے کہ 27 دسمبر کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کو گیس سپلائی میں کمی کی شکایات پر نوٹس لیا تھا۔وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی فوری طور پر یقینی بنائی جائے ۔