وفاقی اداروں سے پانی کے واجبات وصول کرنے کاحکم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر کارپوریشن وفاقی اداروں سے پانی کے بلز کی مد میں تمام واجبات وصول کرنے کیلئے فوری ہر ممکن اقدامات کرے اس ضمن میں سندھ پبلک اکائونٹس کمیٹی نے محکمہ بلدیات سندھ اور کراچی واٹر کارپوریشن کو واضح اور سخت حکم دے دیا ہے۔
واٹر کارپوریشن انتظامیہ کو موصول حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اداروں کی طرف پانی کے چارجز کی مد میں وفاقی اداروں کی طرف 31 ارب 77 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے 27 نومبر 2024 کو ہونے والے اجلاس میں سال 20- 2019 کے دوران پانی کے بقایاجات کے معاملے پر بات کی گئی حکم نامے کے تحت پبلک اکائونٹس کمیٹی سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے سی ای او اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری، پانی کے بلوں کی ریکوری کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ بلدیات اور سی ای او واٹر کارپوریشن متعلقہ وفاقی اداروں سے خط وکتابت کریں حکام کے کہنا ہے کہ اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پانی کے واجبات کی ریکوری کے حوالے سے کیا پیش رفت کی اس کی رپورٹ 21 جنوری 2025 کو سندھ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں پیش کی جائے ۔