ساکنان شہر قائد کے زیرِ اہتمام عالمی مشاعرہ کے حوالے سے انتظامی اجلاس

ساکنان شہر قائد کے زیرِ اہتمام عالمی مشاعرہ کے حوالے سے انتظامی اجلاس

کراچی(آئی این پی)ساکنان شہر قائد کے زیرِ اہتمام 30 ویں عالمی مشاعرہ کے حوالے سے انتظامی اجلاس تعبیر آغائی کی زیرصدارت گزشتہ شام یونین کلب میں منعقد ہوا۔

 جس میں مشاعرہ کے منتظمِ اعلیٰ محمود خان، رضوان صدیقی، مظہر خان،جمال اظہر، ندیم ظفر صدیقی سمیت دیگر علمی و ادبی اور سماجی و ثقافتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مشاعرہ کے منتظمِ اعلیٰ نے 4 جنوری کو ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والے مشاعرہ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر مفصل رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشاعرہ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ حسبِ سابق شہریوں کے لئے داخلہ بالکل مفت ہوگا، ایکسپو سینٹر میں پارکنگ اور سکیورٹی کا وسیع تر انتظام کیا گیا ہے جبکہ سردی سے بچاؤ کے لئے پنڈال کے تمام اطراف کنوپی لگائی جائے گی تاکہ شرکائے مشاعرہ سرد ہواؤں سے محفوظ رہ سکیں علاوہ ازیں مشاعرہ گاہ میں بک اسٹال اور کھانے پینے کی اشیاء کے اسٹال بھی لگائے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں