نئی کینال کا منصوبہ اگست تک مکمل ہوجائے گا،وزیراعلیٰ

نئی کینال کا منصوبہ اگست تک مکمل ہوجائے گا،وزیراعلیٰ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وسائل کی کمی اور آئی ایم ایف کی ہدایات کے باوجود کام کررہے ہیں۔

 تنقید بہت ہو رہی ہے ، مگر کراچی میں بی آر ٹی منصوبوں پر کام جاری ہے ، گراؤنڈ پر کام دیکھ کر خوشی ہوئی۔ملیر ایکسپریس وے کے فضائی معائنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6.1 ارب ڈالرکے منصوبے کے لیے ورلڈ بینک نے یقین دہانی کروائی ہے ۔ واٹر بورڈ ہمارے پاس کافی عرصے سے نہیں تھا۔ لائنیں پرانی ہیں لیکن کراچی کی آبادی بھی بڑھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 100 ایم جی ڈی کی نئی کینال کا منصوبہ اگست تک مکمل ہوجائے گا۔کے فور منصوبے کے لیے کینجھر سے لائننگ بنا رہے ہیں۔ کے بی فیڈر کی لائننگ کا کام سندھ حکومت کررہی ہے ۔ کے بی فیڈر سے ٹھٹھہ اور جامشورو کے عوام بھی مستفید ہوں گے ۔ ہمارا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ سندھ کے حصے کا پانی کسی کونہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کے بی فیڈر کی لائننگ وفاق کے اشتراک سے کر رہے ہیں،وفاق نے اس منصوبے کے لیے اب تک اپنا آدھا مالی شیئر دیا ہے ، میں درخواست کروں گا کہ وفاقی حکومت اپنا پورا شیئر دے ، ہمیں 260 ایم جی ڈی گیلن پانی کراچی کے لیے چاہیے ، کے بی فیڈر کی لائننگ پر دو ماہ میں کام مکمل کیا جائے گا۔حب ڈیم کا منصوبہ بھی بر وقت مکمل کریں گے ، تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں