پی پی،میئر کے عوام مخالف بیانات کا نوٹس لے ،ایم ڈبلیو ایم

 پی پی،میئر کے عوام مخالف بیانات کا نوٹس لے ،ایم ڈبلیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین(ایم ڈبلیو ایم) کے ترجمان علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ پر امن احتجاجی دھرنوں پر پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے میئر کراچی مرتضی وہاب کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی قیادت میئر کراچی بیرسٹر مرتضی ٰ وہاب کے مسلسل عوام مخالف بیانات کا نوٹس لے ۔مرتضی ٰ وہاب شہر سے ایک کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتے ۔مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان علامہ مختار امامی نے کہا کہ نمائش دھرنے کے 7 ویں روز پیپلزپارٹی کے حکومتی وفد نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں سے ملاقات کی اور ہمارے پر امن احتجاجی دھرنوں کو مثالی قرار دیا۔پورے شہر میں دھرنے ایک جانب رہے اور دوسری طرف ٹریفک کی روانی اور کاروبار زندگی معمول پر رہے ۔انہوں نے کہا پاراچنار کا مسئلہ پشاور میں ہے تو کشمیر اور غزہ کے مسئلے کہاں حل ہوں گے  جب کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور ریاستی اداروں کی جانب سے پاراچنار کے راستوں کی بندش اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر ملک گیر احتجاج کیا ۔احتجاج کرنا ہمارا قومی و آئینی حق ہے ۔ علامہ مختار امامی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی یہ سیاست اور زبان نہیں ،آپ کے منہ میں جس کی زبان ہے قوم کو اچھی طرح پتا ہے ۔شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی جماعت آج اسٹبلشمنٹ کی زبان بول رہی ہے ۔ ملک گیر دھرنوں میں وزیر اعلیٰ کے پی  علی امین گنڈا پورسے استعفے کا مطالبہ کیاتھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں