شاہ لطیف ٹاؤن میں نوجوان منور علی کے قتل کا معمہ حل
کراچی (آن لائن) شاہ لطیف ٹاؤن میں نوجوان منور علی کے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔
تفتیشی حکام کے مطابق مقتول کو گزشتہ سال اپریل میں قتل کیا گیا ، واردات میں ملوث 2 خواتین سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ گرفتار ملزمان میں سلمیٰ، صائمہ، صفدر، صابر اور وسیم شامل ہیں، مقتول منور علی اور ملزم وسیم سلمیٰ کی بیٹی صائمہ سے شادی کرنا چاہتے تھے ۔ سلمیٰ نے منور علی کو راستے سے ہٹانے کی شرط پر وسیم کو صائمہ سے شادی کی پیشکش کی تھی۔وسیم نے منور کو قتل کرنے کیلئے سپاری دی تھی۔ حکام نے بتایا کہ ملزمان نے منور کو گلا دبا کر قتل کیا اور لاش ریلوے پٹری پر پھینک دی تھی۔