عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں ، جمیل ضیا

عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں ، جمیل ضیا

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ویسٹ کراچی کے جنرل سیکرٹری و چیئرمین اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

 پارٹی کے منشور اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق اورنگی ٹاؤن کراچی میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جارہے ہیں۔ جمیل ضیا نے کہا کہ تعلیم، صحت، صاف پانی، پختہ سڑکوں سمیت عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں بتایا کہ تمام تر کاوشوں سے اورنگی ٹاؤن کو ایک ماڈل ٹاؤن بنانے جارہے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے کراچی کی روشنیاں بحال کروا دی ہیں، پختہ سڑکیں، جدید پارکز سمیت عوام کا دیرینہ مسئلہ صاف پانی کی فراہمی حل کیا جارہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں