معاشی، دفاعی طور پر مضبوط پاکستان ہماری منزل، مصطفی ملک
کراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مصطفی ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا ،اسے خوشحال، پرامن اور مستحکم ریاست بنانا ہمارا اولین ایجنڈا ہے ،معاشی، دفاعی طور پر مضبوط پاکستان ہماری منزل ہے۔
مسلم لیگ سندھ کی تنظیم و کارکرگی دوسرے صوبوں کے لئے رول ماڈل ہے اس لئے قائد جوہدری شجاعت حسین سمیت مرکزی قیادت کو فخر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ کے یوم تاسیس پر طارق حسن کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس سے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ق سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے ۔