کالعدم بلدیہ جنوبی وشرقی کی مشینری ناکارہ ہونے لگی
کراچی (این این آئی) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سید ذوالفقارشاہ، جنرل سیکرٹری گل اسلام نے کہا ہے کہ۔۔۔
8 سال مسلسل استعمال میں رکھی جانے والی کالعدم بلدیہ جنوبی وبلدیہ شرقی کی ڈیڑھ سوسے زائد مشینری کو تاحال معاہدے کے مطابق رننگ کنڈیشن میں کالعدم ڈی ایم سیز کوواپس نہیں کیا۔ جس سے کھڑے کھڑے یہ مشینری ناکارہ ہورہی ہے جبکہ زیر استعمال رکھنے والی چائینزکمپنی کا معاہدہ بھی ختم ہوگیا ہے ۔ اس کے ساتھ اسی کمپنی نے کے ایم سی ورکشاپ کے مین گیٹ کو بھی کنڈم کردیا اور اس کے لوگو کو بھی اتار دیا ہے ۔ جس سے مین گیٹ بند نہ ہوکر سکیورٹی رسک بن گیا ہے اور قیمتی مشینری بے یارومدگار چھوڑ دی گئی۔