موٹرسائیکل کی ٹکر سے راہگیر بچہ جاں بحق

موٹرسائیکل کی ٹکر سے  راہگیر بچہ جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)خواجہ اجمیر نگری کے علاقے فورکے چورنگی پاکیزہ بیکری کے قریب تیز رفتارموٹرسائیکل کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا،جبکہ متاثرہ موٹرسائیکل پر سوار2جواں سال لڑکے زخمی ہوگئے ۔

متوفی کی شناخت 35 سالہ نصیر اور زخمیوں کی شناخت 15 سالہ کاشف اور16 سالہ ارشدکے نام سے ہوئی ۔ نارتھ ناظم آباد شپ اونر کالج کے قریب تیز رفتارموٹرسائیکل کی ٹکر سے راہگیر 5 سالہ رضوان چل بسا۔علاوہ ازیں گلستان جوہر کے علاقے سفاری پارک میٹرو کے قریب زیر تعمیر بلڈنگ سے گر کرایک شخص ہلاک ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں