مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد،شیرشاہ اور کھارادر کے علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں پائی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ناظم آباد کے علاقے ناظم آباد 07 نمبر قبہ مسجد کے قریب فٹ پاتھ سے 26 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ،جسے عباسی شہیداسپتال منتقل کی گئی ،لاش کی شناخت اور وجہ موت کاتعین نہیں ہوسکا۔شیر شاہ کے علاقے شیرشاہ پراچہ چوک گلزار مدینہ مسجد کے قریب سڑک سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ۔کھارادر کے علاقے موسیٰ لین محمدی مسجد کے قریب فٹ پاتھ سے 45 سالہ شخص کی لاش ملی.