مرغی کے بعد سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ، شہری پریشان

مرغی کے بعد سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ، شہری پریشان

کراچی(این این آئی)کراچی میں مرغی کے بعد سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ، سبزی فروشوں نے سرکاری نرخ نامے کو ہوا میں اڑا دیا ۔

کراچی میں مرغی کی قیمت میں چند روز کے دوران 300 روپے فی کلو اضافے کے بعد آلو، پیاز، ٹماٹر اور دیگر سبزیاں بھی 40 سے 60 روپے فی کلو مہنگی فروخت ہورہی ہیں۔سبزی فروشوں نے سرکاری نرخ نامے کو ہوا میں اڑا دیا، آلو 81 روپے کے بجائے 100 سے 120 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے ، پیاز 104 کے بجائے 140 سے 160 روپے ، ٹماٹر 150 کے بجائے 160 سے 200 روپے کلو بیچا جارہا ہے.

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں