انٹر بورڈ کے کرپٹ افسران کو برطرف کیا جائے ،پاسبان
کراچی(این این آئی)چیئرمینپاسبان ڈیموکریٹک الطاف شکور نے کراچی انٹر بورڈ کے رزلٹ میں ایک بار پھر دھاندلی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔۔۔
انٹر بورڈ کے چیئرمین کو حکومتی اجازت کے بغیر غیر ملکی دورے کا بہانہ بنا کر برطرف کیا جانا کافی نہیں ہے ،بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے تمام کرپٹ افسران کو فوری برطرف کیا جائے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے تعلیمی بورڈز میں کئی دہائیوں سے کام کرنے والا کرپٹ مافیا پکڑا نہیں جا رہا کیونکہ سندھ حکومت انہیں تحفظ فراہم کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف انٹر بورڈ بلکہ میٹرک بورڈ میں بھی بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور بدانتظامی ہے ۔ مفاد پرست عناصر، طلباء کے نتائج تبدیل کرکے اپنے امیدواروں کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کی یہ مافیاز صرف کراچی بورڈز کے طلباء کو ہی کیوں نشانہ بنا رہے ہیں؟ ۔