شاہ فیصل کالونی میں 6 سالہ بچہ کھُلے گٹر میں گر گیا،گورنر کا نوٹس
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہ فیصل کالونی نمبر 2میں 6 سالہ بچہ کھُلے گٹر میں گر گیا، جس کی لاش کورنگی پل کے نیچے بہتے نالے سے ملی ہے ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شادی ہال کے قریب کھیلتے ہوئے بچہ گٹر میں گرگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کورنگی پل کے نیچے بہتے نالے سے ملی ہے ۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ گٹر میں حذیفہ نہیں بلکہ اسکا بھائی عباد گرا تھا، شور شرابے میں والدین سمجھے کہ حذیفہ گرا ہے ، عباد اور حذیفہ جڑواں ہیں، متوفی عباد کی عمر 6 سال ہے۔ دوسری جانب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور شہر بھر میں کھلے مین ہول کے ضمن میں بات چیت کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ شہر میں بغیر ڈھکن مین ہول خطرناک ہوچکے ہیں، ان سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ مشترکہ حکمت عملی اور جامع منصوبہ بندی انتہائی ناگزیر ہے ۔