2ہزار لٹر ناقص دودھ تلف
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ڈیری سیفٹی ٹیموں نے علی الصبح ناکہ بندیاں کرکے 50 دودھ بردار گاڑیوں میں آنے والے 6500لٹر سے زائد دودھ کا معائنہ کرکے 2ہزار لٹر ناقص دودھ تلف کردیا۔
دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور فیٹ کی کمی پائی گئی،ایل آر اور ایس این ایف کی مقدار بھی انتہائی کم پائی گئی،جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ تلف کیے جانے والا دودھ سپلائی کے لیے لاہور لایا جا رہا تھا۔ ملاوٹی دودھ بیچنے اور خریدنے والے پوائنٹس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ڈیری سیفٹی ٹیمیں علی الصبح ناکہ بندیوں سمیت مارکیٹ میں دودھ کی سپلائی چین کی مسلسل چیکنگ کر رہی ہیں۔