ہنگامہ آرائی کے ملزمان کی درخواست ضمانت منتقل
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے نمائش چورنگی پر ہنگامہ آرائی اور پولیس پر حملے کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت منتقل کردی ہے ۔۔
پیر کے روزعدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت مزید سماعت کے لئے انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 2 منتقل کرتے ہوئے فریقین کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ہنگامہ آرائی اور پولیس پر حملے کے مقدمے میں گرفتارملزمان کے خلاف مقدمہ سولجر بازار تھانے میں انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت درج ہے ۔