ڈاکوؤں سے پولیس مقابلے کی ویڈیو سامنے آگئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر )سعید آباد مشرف پہاڑی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر صدیق نامی شہری کو زخمی کرکے فرار ہونیوالے ملزمان سے پولیس مقابلے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے پولیس اہلکار ڈاکوؤں کا پیچھا کرتے ہوئے اندرون گلیوں میں داخل ہوجاتے ہیں۔ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار فائرنگ کے تبادلے کے پیش نظر عام شہریوں کو ہٹنے کی ہدایت کرتے ہیں۔ملزمان گلی میں جاکر چھپ جاتے ہیں جہاں عوام ملزمان کو پکڑ لیتے ہیںاور ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔