نوربرفت گوٹھ مسمار کرنے کے دوران ہنگامہ،7افراد گرفتار

نوربرفت گوٹھ مسمار کرنے کے دوران ہنگامہ،7افراد گرفتار

کراچی(این این آئی) جمالی پل کے قریب نور محمد برفت گوٹھ کو مسمار کرنے کے لیے صبح سویرے پولیس کی بھاری نفری پہنچی۔

جہاں پولیس کی شیلنگ کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا اور عوام نے بھرپور مزاحمت کی۔ اس دوران پولیس نے سات سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔ عوام کی بڑی تعداد نے مین چوک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔رہائشیوں نے کہا کہ نور محمد گوٹھ ایک قدیمی گاں ہے جہاں5ہزار سے زائد گھر اور 25 ہزار کی آبادی موجود ہے ۔ ان کے مطابق علی گڑھ بلڈر عدالت کا سہارا لے کر زبردستی گوٹھ کو گرانا چاہتا ہے جبکہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے ۔ مظاہرین نے بلڈر کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے مین اللہ رکھا چوک پر احتجاجی دھرنا دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ہائی کورٹ کے حکم پر قبضہ ختم کرانے آئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں