برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کے صدر پر حملے کے خلاف تاجروں کا احتجاج

برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کے صدر پر حملے کے خلاف تاجروں کا احتجاج

کراچی( این این آئی)برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کے صدر فراز خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف تاجروں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

مظاہرے میں ایم کیو ایم پاکستان برنس روڈ کے علاقائی ذمہ داران نے بھی اظہار یکجہتی کے لیے شرکت کی ۔اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے فراز خان پرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتار ی کا مطالبہ کیا ہے ۔یاد رہے کہ میئر کراچی مرتضی وہاب کے ترجمان اور کے ایم سی میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی کے خلاف فائرنگ کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں تاجر فراز خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔تھانہ ٹیپو سلطان نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔ رپورٹ کے مطابق مدعی فرازخان کے فوڈ اسٹریٹ پر دو ریسٹورنٹ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں