گٹر میں گر کر جاں بحق بچے کی نماز جنازہ ادا

گٹر میں گر کر جاں بحق  بچے کی نماز جنازہ ادا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی میں قائم شادی حال کے باہر اتوار کی شام کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے 8 سالہ عباد کی نماز جنازہ پنجاب گراؤنڈ شاہ فیصل کالونی میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ تدفین کردی گئی۔

عباد کے نانا نے بتایا کہ متوفی کالا پل سے اپنے کزن کے عقیقے میں شرکت کرنے شاہ فیصل کالونی آیا تھا تاہم ہال کے باہر دوسرے بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ بنا ڈھکن والے گٹر میں گر کر ڈوب گیا۔ لواحقین کہتے ہیں کہ اگر انتظامیہ بروقت کھلے گٹروں کو بند کر دیتی تو ان کا پیارا ان سے جدا نہ ہوتا۔اہل خانہ سے تعزیت کے لیے آنے والے جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق کا کہنا تھا کہ واقعہ کے ذمہ دار میئر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں