ڈی ایس ریلوے سکھر کاپلیٹ فارمز کادورہ ،ریکارڈ چیک

روہڑی(نمائندہ دنیا)ڈی ایس ریلوے سکھر شاہد عباس ملک نے ا فسران کے ہمراہ روہڑی ریلوے اسٹیشن کے بکنگ آفس ،ٹی ڈی آفس ،ریلوے یارڈ ،پلیٹ فارموں اور اسٹالز کا دورہ کرکے ریکارڈ چیک کیا۔
اس موقع پر انہوں نے مسافروں اور عملے سے معلومات لیکر انتظامات بہتر بنانے کی ہدایات دی۔ سکھر میں نئے تعینات ہونے والے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ شاہد عباس ملک ڈپٹی ڈی ایس معلم آفریدی، ڈی ٹی او محسن سیال،ڈی سی او ابراہیم بلوچ ،ڈی ایم ای فہیم الزمان، ڈی ایم او ڈاکٹر مقصود گل اعوان ودیگر کے ہمراہ اچانک ریلوے اسٹیشن روہڑی پہنچنے ۔انہوں نے پلیٹ فارموں پر صفائی ستھرائی ،لائٹنگ کے انتظامات ،اسٹالوں پر صفائی ستھرائی رکھنے اور اشیاء کی مقررہ نرخوں فروخت یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔