گاڑیوں ،موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹس فیس مقرر
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے صوبے بھر کے تمام کمرشل و نجی گاڑیوں کے لیے نمبر پلیٹ تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں اور گاڑی مالکان کو نئی نمبر پلیٹس لگانے کے لیے آخری مہلت بھی دے دی ہے ۔
صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق تمام نجی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ سفید رنگ اور سندھی اجرک کے ڈیزائن جبکہ کمشنر گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پیلے رنگ اور سندھی اجرک کے ڈیزائن پر مشتمل ہوں گی۔ کار اور دیگر گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کی 2450 روپے جبکہ موٹر سائیکل کی فیس 1550 روپے ہے ۔ موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ دوسری بارنکلوانے والوں کو 1850 روپے ادا کرنے ہوں گے ۔