گلشن حدید میں خاکروبوں کااحتجاج ،کچروں کے ڈھیر

گلشن حدید میں خاکروبوں کااحتجاج ،کچروں کے ڈھیر

کراچی (رپورٹ:آغا طارق)اسٹیل مل انتظامیہ کی جانب سے صفائی ستھرائی پر رکھے ہوئے سیکڑوں مرد وخواتین خاکروبوں کو پانچ ماہ سے تنخواہ نہ مل سکی۔

تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتے سے خاکروبوں نے گلشن حدید سے کچرا اٹھانے سے انکار کر دیا۔کچرا نہ اٹھانے کی وجہ سے پورے گلشن حدید کی گلیوں گھروں کے سامنے کچروں کے ڈھیر لگ گئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیل مل کے زیر انتظام چلنے والے گلشن حدید سیل میں کام کرنے والے سیکڑوں مرد خواتین سینیٹری ورکرز کو پانچ ماہ سے اسٹیل میں تنخواہیں نہ دے سکی جس کی وجہ سے گلشن حدید میں گھروں کے سامنے اور گلی گلی محلے محلے میں کچروں کے ڈھیر لگ گئے ہیں ۔ دوسری جانب گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف خاکروبوں نے اسٹیل مل کے گلشن حدید سیل آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا، دھرنے میں شریک مزدوروں کی جانب سے تنخواہیں دو، فاقہ کشی سے بچاؤ کے نعرے لگائے گئے ۔ اس موقع پر خاکروبوں نے صحافیوں کو بتایا کہ انتظامیہ نے گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہیں بند کردی ہیں جس کے باعث گھروں میں فاقہ کشی کا عالم ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ گلشن حدید کی انتظامیہ نے بناجواز تنخواہیں بند کی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں