منگھوپیر سے اغوا ء نوجوان بازیاب، ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اے وی سی سی پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 6 کروڑ روپے تاوان طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے 16 سالہ مغوی کو بازیاب کرا لیا۔
تفصیلات کے مطابق مغوی عابد اللہ 5 مارچ کو عشاء کی نماز کے لیے عیدگاہ مسجد، منگھوپیر گیا، جہاں سے اسے اغوا کر لیا گیا۔ اغواکاروں نے رہائی کے بدلے 6 کروڑ روپے تاوان طلب کیا، جس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش اے وی سی سی / سی آئی اے کو منتقل کی گئی۔