کھپرو میں ہولی کا جشن،مٹکی توڑنے کی روایتی رسم ادا

 کھپرو میں ہولی کا جشن،مٹکی توڑنے کی روایتی رسم ادا

کھپرو،گھوٹکی(نمائندہ دنیا)دنیا بھر کی طرح سندھمیں بھی ہندو برادری نے اپنا مذہبی تہوارجوش و خروش سے منایا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 کھپرو میں ہولی کے موقع پرمندروں اور گھروں میں خصوصی پوجا کا اہتمام کیا گیا، جہاں ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی۔ چھوٹے ، بڑے اور خواتین نے ایک دوسرے کو رنگ لگا کر ہولی کی خوشیاں منائیں۔ہولی کے موقع پر کھپرو، واہ، میرپورخاص روڈ، اوڈ کالونی میں سھٹو اوڈ کی جانب سے مٹکی توڑنے کی رسم بھی منعقد کی گئی، جس میں اوڈ دستی، ڈاکٹر رستی اوڈ کالونی، بھیل کالونی سمیت درجنوں نوجوانوں نے حصہ لیا۔ سینکڑوں افراد نے اس روایتی رسم کو دیکھنے کے لیے شرکت کی۔ گھوٹکی سمیت ملک بھر میں اقلیتی ہندو برادری نے اپنے مذہبی تہوار ہولی کو روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ گھوٹکی میں کرشنا مندر سمیت مختلف مندروں میں پوجا کی گئی، جبکہ بچوں، بڑوں اور خواتین نے ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر خوشی کا اظہار کیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔اس موقع پر ہندو برادری کے افراد نے کہا کہ پاکستان میں انہیں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور وہ ہولی کے موقع پر ملکی سلامتی اور پاک فوج کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کر رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں