آئی جی کارواں سال رمضان میں اسٹریٹ کرائم میں کمی کا دعویٰ

آئی  جی  کارواں  سال  رمضان  میں  اسٹریٹ  کرائم  میں  کمی  کا  دعویٰ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے انکشاف کیا ہے کہ اس رمضان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اسٹریٹ کرائمز کی شرح میں نمایاں کمی آ گئی ہے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس کی وجہ سزاؤں کی شرح میں اضافہ ہے ۔ آئی جی سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے رمضان کے مقابلے میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں کمی آئی ہے ، رمضان میں عموماً اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے ، لیکن اس سال گزشتہ رمضان کے مقابلے میں اسٹریٹ کرائم کی شرح کم ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسٹریٹ کرائم کے کیسز کو 2 زوایوں سے دیکھا جا سکتا ہے ، جنوری، فروری اور مارچ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کے کیسز میں کمی آئی ہے ، پچھلے سال رمضان میں اسٹریٹ کرائم کے 249 کیسز روزانہ رپورٹ ہو رہے تھے ، جب کہ اس سال اسٹریٹ کرائم کے کیسز کم ہو کر 175 یومیہ پر آ گئے ہیں، اس میں مزید بہتری کی گنجائش بھی موجود ہے ۔غلام نبی میمن نے آگاہ کیا کہ پولیس کی انویسٹی گیشن میں بہتری آئی ہے ، جس سے ملزمان کی سزاؤں میں اضافہ ہوا ہے ، اب ہم چاہتے ہیں کہ پولیس والوں کو ڈیجیٹلائز کریں، اس سے سزاؤں کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا، اور سندھ حکومت کو 2 ہزار نئے انویسٹی گیشن افسران بھرتی کرنے کا بھی کہا ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ سزاؤں کی شرح میں اضافے سے ہی جرائم میں کمی آ رہی ہے ، اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ انویسٹی گیشن افسران کے زیادہ تبادلے نہ ہوں۔آئی جی سندھ نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے بارے میں کہا کہ اس کیس میں اجتماعی طور پر مقدمے کے حل کے لیے کوشش جاری ہے ، اس کیس میں پراسیکیوشن کی گائیڈ لائنز کے مطابق انویسٹی گیشن کی گئی ہے ، یعنی پولیس نے کیس میں جو انویسٹی گیشن کی ہے وہ پراسیکیوشن کے حساب سے کی ہے ۔ان کا اس کیس میں منشیات کے حوالے سے کہنا تھا کہ منشیات پوش ایریاز کا نہیں پورے ملک اور عالمی سطح پر ایک مسئلہ ہے ، منشیات کے گروہوں کی نشان دہی کے لیے اسپیشل برانچ کو ٹاسک دیا گیا تھا، ہمارے پاس منشیات فروشوں کی فہرستیں آئی ہوئی ہیں، جو متعلقہ اضلاع کے ڈی آئی جیز کو کاروائی کے لیے بھیج دی گئی ہیں، جس پر کارروائیاں ہو رہی ہیں اور منشیات فروش پکڑے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں