شارع فیصل ٹریفک حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار

 شارع فیصل ٹریفک حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شارع فیصل پی اے ایف بیس کے قریب حادثے میں میاں، بیوی کے جاں بحق ہونے کے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 معاملے پر ٹریفک پولیس کی کراچی روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسز ٹیم نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔ رپورٹ کے مطابق سفید کار موٹر سائیکل سے ٹکرا ئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل جوڑا بعد ازاں اسپتال منتقلی کے بعد دم توڑ گیا ۔ حادثہ افطار کے بعد پیش آیا، جب کار تیز رفتاری سے چلائی جا رہی تھی۔ گاڑی میں 3 دوست بھی سوار تھے اور موٹر سائیکل اپنی مخصوص لین میں تھی۔ کار نے فاسٹ لین سے انتہائی بائیں جانب آتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں ملوث گاڑی اور ڈرائیور کو شارع فیصل تھانے کے حوالے کر دیا گیا۔ کار ڈرائیور کا نام انیق ہے ، جو 17 سال کا ہے اور اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس اور قومی شناختی کارڈ نہیں ہے ۔ ڈرائیور کا دعویٰ ہے کہ ٹائر پھٹنے سے گاڑی بے قابو ہو گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں