شہری لاکھوں مالیت کی 10 موٹرسائیکلوں سے محروم

شہری لاکھوں مالیت کی 10 موٹرسائیکلوں سے محروم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں لوٹ مار کی خطرناک وارداتیں،10مقامات سے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں۔۔

شہر بھر میں لٹیروں کا راج ،پولیس غائب، شہری بے یارو مددگار ، بے رحم لٹیروں کے ہاتھوں شکار ہونے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں لوٹ مار کی وارداتیں پولیس کے کنٹرول سے باہر ہوگئی ہیں۔ گلستان جوہر میں لوٹ مار معمول بن چکی ۔گزشتہ روز ڈکیت قیمتی موٹرسائیکل چھین کر سکینڈوں میں فرار ہوگئے جبکہ سرجانی ٹاؤن میں ڈکیت گینگ نے شہری سے موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین لئے ۔ بہادرآباد میں بھی وارداتیں معمول ہوگئی ہیں جہاں ایک شہری سے 125موٹرسائیکل چھین لی گئی۔ اسی طرح الفلاح، پی آئی بی کالونی، کورنگی، سہراب گوٹھ،ماڈل کالونی، سائٹ ایریا اور جمشید کوارٹر میں ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے ۔شہر سے چند گھنٹوں کے دوران گلستان جوہر، سرجانی ٹاؤن، بہادر آباد، الفلاح ، پی آئی بی، کورنگی، سہراب گوٹھ، ماڈل کالونی، سائٹ ایریا اور جمشید کوارٹر سے 10شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور موبائل فون چھین لئے گئے ،مذکورہ پولیس نے وارداتیں رپورٹ کی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں