سندھ ایچ ای سی کیلئے ایک ایکڑ زمین مختص کرنیکی منظوری

 سندھ ایچ ای سی کیلئے ایک ایکڑ زمین مختص کرنیکی منظوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت سنڈیکیٹ کااجلاس۔۔

جمعرات کووائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران سلیکشن بورڈ پردواراکین کی بحیثیت Men of Eminence دوسال کی مدت کے لئے پروفیسرڈاکٹر ضابطہ خان شنواری اور ڈاکٹر علی فرحان کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔انسٹیٹیوٹ آف کلینکل سائیکولوجی کے بورڈ آف گورنرپر ایک رکن کی بحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ تین سال کی مدت کے لئے رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران مالیاتی منصوبہ بندی کمیٹی کے اجلاس مورخہ 08 نومبر2024 اور21 جنوری 2025 کی رودادوں کی توثیق کی گئی۔ریفربیک کیسزکے معاملے پر سنڈیکیٹ نے کمیٹی کو ہدایت جاری کی کہ عنقریب ریٹائرہونے والے اساتذہ کے ریفربیک کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھاجائے ۔اجلاس نے سندھ ہائرایجوکیشن کمیشن کو زمین دینے کیلئے قائم کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں سندھ ہائرایجوکیشن کمیشن کو ایک ایکٹرزمین مختص کرنے کی منظوری دی۔سنڈیکیٹ کے اجلاس کے دوران انکوائری رپورٹ کی روشنی میں شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جامعہ کراچی کی اسسٹنٹ پروفیسرفائزہ عبدالرب کوریمول فرام سروس کی منظوری دی گئی جب کہ شعبہ کمپیوٹرسائنس کے ڈاکٹر سید جمال حسین سے ریکوری اور کمپلسری ریٹائرکرنے کی منظوری دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں